توشہ خانہ میں عمران خان کی نااہلی کاکیس

Spread the love

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف نا اہلی ریفرنس کی سماعت میں کمیشن کا تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ عمران خان کے معاون وکیل نے وقت مانگ لیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کے سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر ابتدائی سماعت کے دوران درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا  جبکہ حکومتی اتحاد کی جانب سے وکیل خالد اسحاق پیش ہوئے۔تحریک انصاف کی جانب سے علی ظفر کے معاون وکیل پیش ہوئے اور استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے ۔ سماعت ملتوی کی جائے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے جس پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلمطان راجہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیشن کو استعفیٰ منظور کر کے نہیں بھجوایا۔ جب تک اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کر کے نہ بھیجے جائیں رکن ڈی نوٹی فائی نہیں ہو سکتااس لۓ آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

4اگست کو عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کیا گیا

واضح رہے کہ عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس  چار اگست کو آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا اور عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ریفرنس محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن ریفرنس دائر کیا گیاتھا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہنوازرانجھا کی گفتگو

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جب سعودی عرب گئے تو وہاں سے ملنے والے تحائف چھپائے ۔ جب شاہی خاندان کو فون کیا گیا آپکا تحفہ واپس آیا کیا ہم یہ خرید لیں ، کتنا شرم کا مقام تھا پاکستانیوں کے لیےجب یہ باتیں سامنے آئی۔عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ دیا ۔عمران خان دوسروں کو انصاف کا درس دیتے ہیں۔ اب خود پیش ہوں اور رسیدیں پیش کریں۔اگر نوازشریف عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں توعمران خان کیوں نہیں؟

عمران خان کو 3سال تک قید ہو سکتی ہے

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق 30 دن میں ہونا ہے ۔ پوری قوم اور تحریک انصاف کے کارکنان دیکھیں گے کہ عمران خان ٹیکنیکل گرائونڈ پر کیسے نااہل ہوتا ہے۔ توشہ خانہ کیس عمران خان کو تین سال تک قید ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہو ں نے اس کو صادق امین کا سرٹیفکیٹ دیا تھا انکے لیے بھی سوچنے کا مقام ہے۔یہ اس بندے کا اصل چہرہ ہے، یہ چیزیں قوم کے سامنے آنی چاہئیں ۔ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے اور انتحابات میں حصہ لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہربلوچ کی گفتگو

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے میں اس کیس میں فریق ہوں ۔ یہ ایک کرپشن ہے جو توشہ خانہ میں سامنے آیا ہے ۔عمران خان سمجھتا ہے کہ وہ آئین اور قانون سے بالاتر ہے۔ پشاور بی آر ٹی کیس ابھی تک شروع نہیں ہوا۔2 دن کے ریمانڈ کے بعد یہ لوگ بے ہوش ہو رہے ہیں۔ اپ کے ارسطو دوسروں پر تنقید کرنے والے خود تو دو دن بھی جیل میں نہ نکال سکے، الیکشن کمیشن میں ہر ممبر نے اپنے اثاثہ ظاہر کرنے ہوتے ہیں۔

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،علی گوہربلوچ

انہوں نے کہاکہ قوم نے جب تلاشی مانگی تو کہتا ہے ملکی راز ہیں، کون سا آئی فون 35 ہزار روپیے میں ملتا تھا؟ ۔شرم آنی چاہیے اس کو وہ چیزیں پہلے بیچی اور بعد میں پیسہ جمع کروائے، دنیا نے یہ تحفہ عمران نیازی کو نہیں ملک پاکستان کو دیئے تھے،یہ تو شروعات ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ، اب آپکے سامنے فلمیں چلیں گی۔

علی گوہربلوچ نے کہاکہ ڈسکہ الیکشن چوری کرنے والے کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آئے گا۔بی آر ٹی میں کتنا کمیشن کھایا گیا ہے۔ اسکو آئین اور قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔قانون کا ہاتھ اس کے گریبان تک پہنچے گا۔ یہ نوسر باز اب زیادہ دن نہیں چھپ سکے گا۔

7 thoughts on “توشہ خانہ میں عمران خان کی نااہلی کاکیس

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/توشہ-خانہ-میں-عمران-خان-کی-نااہلی-کاکیس/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you will find 59726 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/توشہ-خانہ-میں-عمران-خان-کی-نااہلی-کاکیس/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/توشہ-خانہ-میں-عمران-خان-کی-نااہلی-کاکیس/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Here you can find 94701 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/توشہ-خانہ-میں-عمران-خان-کی-نااہلی-کاکیس/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/توشہ-خانہ-میں-عمران-خان-کی-نااہلی-کاکیس/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/توشہ-خانہ-میں-عمران-خان-کی-نااہلی-کاکیس/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/توشہ-خانہ-میں-عمران-خان-کی-نااہلی-کاکیس/ […]

Comments are closed.