بابراعظم مینز ٹی20 ٹیم آف دی ایئرکے کپتان مقرر

Spread the love

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوینٹی آف دی ایئر ٹیم کا اعلان کردیا،پاکستان کے  مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے سال 2021 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین، بولرز اور آل راؤنڈرز کا انتخاب کر کے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹی 20ٹیم میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں جگہ بنائی جن میں  بابر اعظم کے علاوہ  محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ، تبریز شمسی اور ڈیوڈ ملر ، آسٹریلیا کے مچل مارش، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا، آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ ، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31