اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

Spread the love

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی وزارت انسانی حقوق کے ملازمین کے لیے 25 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے گی اور پاک فوج کی کرونا ضروریات سے متعلق ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ تا کھاریاں موٹروے کی 6 ارب 94 کروڑ کی ساورن گارنٹی اور پیپرا کے منصوبے کے لیے 55 کروڑ کے فنڈز کے اجرا کی منظوری متوقع ہے۔

ای سی سی اجلاس میں ٹیکسٹائل اور ایپرل پالیسی کے نفاذ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی، کے الیکٹرک کے لیے آر ایل این جی کی قیمت فروخت کی بھی منظوری کا امکان ہے، اجلاس میں نجی پاور پلانٹس کی ادائیگیوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

One thought on “اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

  1. Dead composed subject matter, thanks for information. "Life is God’s novel. Let him write it.” by Isaac Bashevis Singer.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28