مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

Spread the love

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کےہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے تحریک انصاف کی نوٹنکی جاری تھی۔ تحریک انصاف نے آج کا فیصلہ پہلے ہی متنازع بنا دیا تھا۔ سیاسی جماعتوں نے آئین کی تشریح کیلئے فل کورٹ کامطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بارسمیت دیگر بارز نے بھی فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا ۔ پنجاب کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا ہے اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے۔ صوبے پر ایسے شخص کو مسلط نہیں کیا جاسکتا جس  کےپاس مینڈیٹ ہی نہ ہو ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور پارٹی سربراہ   خط لکھا تھا ۔ عمران خان کے اس  خط پر 25 ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ۔ایک خط مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی لکھا ۔ عمران خان کے خط کو تسلیم کرکے چوہدری شجاعت کے خط کو حرام قراردیا گیا ۔ آج کے فیصلے کو آئین کی بالا دستی میں تبدیل کریں گے۔ یہ مسئلہ آئینی،پارلیمانی اور 2 خطوط کا ہے، اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کی جارہی ہے۔ آئین اور  پارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔آج سے عدلیہ بحالی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جب سے بینچ بنا انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، اتحادی جماعتوں کا فل کورٹ کا مطالبہ تھا، اگر فل کورٹ بن جاتی تو فیصلہ مختلف ہوتا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آئین میں مقننہ ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں ۔ایک ہی جیسے معاملے پر پہلے ووٹ شمار نہیں ہوئے اب شمار کئے جارہے ہیں ۔آج کے فیصلے سے غیرمناسب صورتحال پیداہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  عدالت عظمیٰ سے  بارہا فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کی ۔ فل کورٹ کی  استدعا مسترد  ہونے پر ہم نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ عدلیہ کے سامنے یہ سوال تھا کہ پارٹی سربراہ ہدایت جاری کرسکتا ہے یا پارلیمانی پارٹی؟سپریم کورٹ کے احکامات پر حمزہ شہبازکوملنے والے25 ووٹ شمار نہیں ہوئے۔سپریم کورٹ نے اپنے سابقہ  فیصلے میں قرار دیا کہ ووٹ ڈالا تو جائے گا لیکن شمار نہیں ہوگا ۔سپریم کورٹ نے پہلے ایک ٹرینڈ سیٹ کیا پھر خود ہی اس کے برعکس فیصلہ دے دیا

ملک احمد خان نے کہا کہ فیصلے پر تحفظات ہیں ، قانونی حق استعمال کریں گے ۔آج کا فیصلہ صوبائی اسمبلی کی بالادستی  سے مطابقت نہیں ۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ  عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں ۔ انصاف میں تاخیر انصاف  نہ ملنے  کے مترادف ہے ۔ عدالت اس وقت کہاں تھی جب عمرچیمہ نے بطور گورنر وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے انکار کیا ۔عدالت اس وقت کہاں تھی جب صدرمملکت نے وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے انکا رکیا ۔ ہمارے رہنماؤں نے ملک کی خاطر جلاوطنی تک کاٹی ۔ ایک لاڈلے کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ لاڈلے کی خاطر بنی گالہ کو ریگولرائز کیا گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کبھی عمران نیازی پر آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق نہیں کیا جاتا ۔ ہماری جدوجہد انصاف کے یکساں معیار  کے لئے ہے اور یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس سے پہلے حمزہ شہباز نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ متنازع فیصلہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا۔ سوال بھی کیا کہ کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربر اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے۔

7 thoughts on “مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

  1. … [Trackback]

    […] Find More on to that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/مسلم-لیگ-ن-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-پر-ردع/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you can find 81494 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/مسلم-لیگ-ن-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-پر-ردع/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/مسلم-لیگ-ن-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-پر-ردع/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Here you can find 35800 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/مسلم-لیگ-ن-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-پر-ردع/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/مسلم-لیگ-ن-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-پر-ردع/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/مسلم-لیگ-ن-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-پر-ردع/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/07/26/مسلم-لیگ-ن-کا-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-پر-ردع/ […]

Comments are closed.