راولپنڈی، دھمیال تھانے کا عملہ کرپٹ نکلا، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکارگرفتار

Spread the love

سی پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل کر دیا،ایس ایچ او دھمیال فیضان ندیم کے علاوہ تفتیشی اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو بھی معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ دھمیال کے ایس ایچ او فیضان ندیم پر 3 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام تھا ، شہری کی جانب سے اہلکاروں پر ناقص تفتیش اوربدعنوانی کی شکایت کی گئی تھی۔

سی سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر میرٹ کے خلاف کارروائی ناقابل برداشت ہے، تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،  اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔