سی پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل کر دیا،ایس ایچ او دھمیال فیضان ندیم کے علاوہ تفتیشی اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو بھی معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، CPO سید خالد ہمدانی نے اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر ایس ایچ او دھمیال فیضان ندیم، اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو معطل کردیا، مقدمہ درج۔ تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 3, 2023
تھانہ دھمیال کے ایس ایچ او فیضان ندیم پر 3 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام تھا ، شہری کی جانب سے اہلکاروں پر ناقص تفتیش اوربدعنوانی کی شکایت کی گئی تھی۔
سی سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر میرٹ کے خلاف کارروائی ناقابل برداشت ہے، تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔