پاکستان اور شمالی کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں کمی ریکارڈ

Spread the love

پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں شمالی امریکا کو پاکستان درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر1.25 فیصد جبکہ شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں 17.11 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں امریکا، کینیڈا اور شمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.807 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.25 فیصدکم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.842 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر میں شمالی امریکا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو510.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جواکتوبرمیں 512.88 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 620.27 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2022 میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو7.208 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوااعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17.11 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر نومبرتک کی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے 1.052 ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.233 ارب ڈالرتھیں ۔ نومبرمیں شمالی امریکا کے ممالک سے 208.27 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جواکتوبرمیں 190.024 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 301.20 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں شمالی امریکا کے ممالک سے 3.340 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔