اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر 21 بار ‘گرینڈ سلیم’ کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال نے ایک مرتبہ پھر ایک دہائی قبل کھیلے گئے ومبلڈن اوپن کے فائنل کی یاد تازہ کی جہاں انہوں نے ابتدائی دو سیٹ ہارنے کے بعد انتہائی شاندار انداز میں کم بیک کیا اور اپنے مخالف روسی حریف ڈینل میڈویڈوو کو لگا تار3سیٹ میں شکست سے دوچار کیا۔
رپورٹس کے مطابق فائنل مقابلے میں ڈینیئل میڈویدیو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 2-6 سے اپنے نام کر کے ایک سیٹ کی برتری حاصل کر لی تھی۔
دوسرے سیٹ میں نڈال نے بھرپور مزاحمت کی لیکن اس کے باوجود میڈویدیو نے اپنے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے 6-7 سے کامیابی سمیٹ لی اور یوں برتری 0-2 کی ہو گئی۔
رافیل نڈال نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار انداز میں کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ 4-6 سے اپنے نام کر لیا۔
نڈال نے اس کے بعد اگلے سیٹ میں بھی 4-6 سے کامیابی سمیٹ کر مقابلہ 2-2 سیٹ سے برابر کردیا۔
21 واں گرینڈ سلیم جیت کر رافیل نڈال نے راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ اُن کا اکیسواں ٹائٹل تھا، اس دوڑ میں اُ نہوں نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور سربیا کے نوواک جوکووچ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 20,20مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔
یہ آسٹریلین اوپن کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین فائنل تھا جہاں اس سے قبل 2012 میں طویل ترین فائنل نڈال اور نوواک جوکووچ کے درمیان