ملک ترقی کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتےہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Spread the love

گرین پاکستان سیمینار میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سر سبز کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔پاکستان کو اللہ  نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مل کر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ ہم پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں  اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔  پاکستان میں ہر طرح   کی صلاحیت  موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتی ہے۔ مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے۔مسلمان پر  جب مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے اور  خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔ آرمی چیف نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔شرکاء کو یقین دلایا کہ پاک فوج ایس آئی ایف سی کے تحت تمام حکومتی اقدامات جیسے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو میں پاکستانی قوم کی امنگوں پر پوری اترے گی۔