گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیاں

Spread the love

حکومت اور پاک فوج کی انتھک کاوشوں نے وادی گلگت کو اس کی شناخت لوٹا دی۔ گلگت بلتستان کی کشش، کے لوگوں کی مہمان نوازی اور مختلف وادیوں  کا دلفریب حُسن سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔

افواجِ پاکستان کی خصوصی توجہ اور کارآمد منصوبوں کی  بدولت یہ وادی اب امن و امان کا گہوارہ بن چکی ہے۔ حالیہ  برسوں میں  گلگت بلتستان کو  سیاحتی لحاظ سے بہت پذیرائی ملی ہے۔ جنت نظیر گلگت بلتستان میں  بین الاقوامی سیاحوں کا جَّمِ غفیراُمڈ آیا۔ سال بھر میں اور خاص طور پر عید کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد  نے گلگت بلتستان کا رُخ کیا۔ تقریباً 8 ہزار سے 10 ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے یہ عید گلگت بلتستان میں منائی ۔

سیاحوں میں ناصرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی وادی گلگت بلتستان کے دلدادہ نکلے۔سیاحوں نے پاک فوج کے توسط سے ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی آنے کے عزم کا اظہار کیا۔غیر ملکی سیاحوں نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اور اس کی حسین وادیاں دنیا کے باقی حسین خطوں سے بڑھ کر حسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحتی لحاظ سے انتہائی محفوظ ملک ہے۔