یوتھ ورلڈ چیمپئن، باکسرعثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

Spread the love

یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسرعثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے ٹائٹل چیلنجز تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو شکست دی۔

پہلے 6 راونڈز میں تنزانین حریف نے عثمان وزیر کو سخت ٹف ٹائم دیا ، آخری دو راونڈ میں عثمان وزیر کے تابڑ توڑ حملوں نے حریف باکسر کو بے بس کر دیا، تمام ججز نے مشترکہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

گلگت میں منعقدہ قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنے ہیرو کو سپورٹ کرنے  بڑی تعداد نے شائقین لالک جان اسٹیڈیم پہنچے، لالک جان شہید نشان حیدر اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔عثمان وزیر کی گیارہویں انٹرنیشنل فائٹ تھی ، عثمان وزیر گیارہ صفر کے سکور کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہیں۔

One thought on “یوتھ ورلڈ چیمپئن، باکسرعثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

Comments are closed.