وزیراعظم شہبازشریف کی یورپی کمیشن کی سربراہ ارسیلا وون ڈر لاین سے ملاقات

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی سربراہ ارسیلا وون ڈر لاین سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں میں ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔وزیراعظم نے رواں سال 9 جنوری کو جینیوا میں منعقدہ ‘ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس’ میں شرکت پر یورپی کمیشن کی سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یورپی اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطح کے روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی سربراہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ جی ایس پی پلس کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس کے ٹریک پر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ اس ضمن میں مظبوط سیاسی عزم موجود ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر نے 2022 کے سیلاب سے بحالی کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس سمیت یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کی سطح کو سراہا۔