جین میریٹ پاکستان کی نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر

Spread the love

برطانیہ نے جین میریٹ کو پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کردیا ہے۔جین میریٹ جولائی کے وسط میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ، جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔، پاکستان اور انگلینڈ ورثے، مضبوط لوگوں کے تعلقات، موسمیاتی تعاون اور بڑھتی ہوئی تجارت سے جڑے ہوئے ہیں۔ دوستی اور دولت مشترکہ کے روابط ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔ جین میریٹ اس سے قبل ستمبر 2019 سے جون 2023 تک کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں۔

اس سے قبل کرسچن ٹرنر دسمبر 2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، وہ اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔کرسچن ٹرنر کو فارن، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس لندن میں ڈائریکٹرجنرل جیوپولیٹیکل تعینات کیا گیا ہے۔