سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر

Spread the love

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان آرمی کی انوینٹری میں موجود بعض ہتھیاروں کے نظام کی حالت کے پیش نظر اس کی جنگی قابلیت کے بارے میں میڈیا میں بحث کو بے بنیاد اور سیاق وسباق  سے ہٹ کر قرار دے دیا ۔

آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف کے بیان سے متعلق تبصروں پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ بعض میڈیا میں پاکستان آرمی کی انوینٹری میں موجود بعض ہتھیاروں کے نظام کی حالت کے پیش نظر اس کی جنگی قابلیت کے بارے میں میڈیا میں بحث ہوئی جو کہ  بے بنیاد اور سیاق وسباق  سے ہٹ کر ہے۔ سابق آرمی چیف کے پاکستان کے لیے مستقبل کے خطرے کے بارے میں  خیالات،  میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیے جو سابق آرمی چیف  نے ایک آف دی ریکارڈ انٹرایکٹو سیشن میں میڈیا  کے ساتھ شیئر کیے تھے۔

افواج پاکستان اپنی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور  جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، سازوسامان اور جنگی وسائل سے بھرپور انسانی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور رکھے  گی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، سازوسامان اور جنگی وسائل سے بھرپور انسانی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور رکھے  گی۔