ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں سندھ نے سب کو پیچھے چھوڈ دیا، بلوچستان کا دوسرا نمبرجبکہ پنجاب میں آٹے کی قیمتیں دیگر صوبوں سے کم ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مختلف شہروں کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک ہوگئی ہے۔
حیدر آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے سندھ کے سکھر میں آٹے کا تھیلا 1420 جبکہ لاڑکانہ میں 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور خضدار میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1500 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1480 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق بنوں اور پشاور میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہے اسی طرح سے اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں آٹے کی قیمت 1100روپے تک ہے۔