مشرقی چین میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،17 افرادہلاک،22 زخمی

Spread the love

مشرقی چین میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 افراد ہلاک، 22 زخمی ہو گئے۔

چینی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق ایک بجے صوبے جیانگسی کی نانچانگ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ٹرک جنازے کے شرکا پر چڑھ دوڑا۔جو سٹرک کنارے جمع تھے۔ زخمیوں اور میتوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کی صبح سڑک کنارے میت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع تھے۔ اس حادثے میں 17 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی خبر سامنے آنے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد نانچانگ کاؤنٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں "دھند بھرے موسم” کا سامنا ہے۔حدنگاہ کم ہونے کے باعث فوگ لائٹس کا استعمال اور گاڑی کی رفتار کو آہستہ رکھا جائے۔ سامنے والی کار سے محفوظ فاصلہ رکھیں، پیدل چلنے والوں کا خیال کریں اور لین تبدیل اور اوورٹیک سے گریز کیا جائے۔

چین میں سخت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔

گذشتہ ماہ صوبہ ہینان کے وسطی شہر زینگ زو میں چین میں انتہائی دھند کی وجہ سے ایک پل پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ حادثہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور پھنس گئے ، جائے حادثہ پر موجود ریسکیورز کے ابتدائی اندازے کے مطابق پل پر لگے گاڑیوں کے ڈھیر میں 200 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔

مقامی موسمیاتی سروس کے مطابق بدھ کی صبح ژینگ زو سمیت متعدد علاقوں میں حدِ نگاہ 500 میٹر اور کچھ علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تھی۔

گذشتہ سال ستمبر میں جنوب مغربی چین میں ایک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، پولیس  نے اس حادثے کو سال کا اب تک کا  سب سے مہلک سڑک حادثہ تھا۔ ہ حادثہ کیانان پریفیکچر میں پیش آیا ، یہ ایک غریب، دور افتادہ اور پہاڑی حصہ ہے  جہاں کئی نسلی اقلیتیں آباد ہیں۔