سری لنکاکو نمبیا کے ہاتھوں 55 رنز سے اپ سیٹ شکست

Spread the love

انتظارکی گھڑیاں ختم ہو گئیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آسٹریلیا میں سج گیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔

نمبیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اووز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ۔ جان فرائلنگ نے 44، جے جے اسمتھ 31، جان نکول لوفٹی ایٹن 26 جبکہ گیرہارڈ ایراسمس 20  رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔سری لنکا کے پرمود مدوشن لیاناگماگے نے 2 جبکہ مہیش تھنکشنا ، دشمنتا چمیرا، چمیکا کرونارتنے، وینیندو ہسرنگا ڈی سلوانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔کپتان داسن شاناکا29ر نز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

نمبیا کی جانب سے جان فرائلنگ 4 اوور میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں اور ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 44 رنز کی میچ وننگ اننگز بھی کھیلی۔ برنارڈ، بین شیکونگو، جان فرائلنگ اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو شکار کیے۔ آل راونڈر فرائلنگ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی۔آسٹریلیا کے شہر گیلونگ میں کھیلے جانے والے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں نیدرلینڈز نے 112 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 111 رنز بناسکی۔ محمد وسیم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں چراغ سوری 12، کاشف داؤد 15، ورتایا اروند 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 3، فریڈ کلاسن 2 جبکہ رولف وین ڈر مروی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مختصر ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنر وکرم جیت سنگھ 10، میکس او ڈاؤڈ 23 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے، دیگر بلےبازوں میں بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 17، ٹام کوپر 8، رولف وین ڈر مروی 0 بناکر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں اسکاٹ ایڈورڈز اور ٹِم پرنگل نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بناکر فتح کو یو اے ای سے چھین کر اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔ یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 3، باسل حمید، ظہور خان اور افضل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔