برطانوی وفد کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

Spread the love

برطانیہ کی لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر دی رائٹ آنر ایبل اینجلا رینرنے وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہونے کے باوجود ماحولیاتی تبدیلیوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، دفاع، ثقافت اور عوام کی سطح پر روابط کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی 16.5 ملین پاؤنڈ کی انسانی امداد پر برطانیہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور برطانیہ کی دیرینہ شراکت داری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، دفاع، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے میں 1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کا خصوصی حوالہ دیا۔ لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو بتایا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے امداد اور بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ برطانیہ کے وفد نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

7 thoughts on “برطانوی وفد کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/برطانوی-وفد-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/برطانوی-وفد-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/برطانوی-وفد-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/برطانوی-وفد-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/برطانوی-وفد-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/برطانوی-وفد-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملا/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/10/04/برطانوی-وفد-کی-وزیراعظم-پاکستان-سے-ملا/ […]

Comments are closed.