مریم نواز کی وزیراعظم سےملاقات، عدالت سے سرخروہونے پر مبارکباد

Spread the love

مسلم لیگ ن کی نائب صدر عدالتی فیصلے کے بعد سب سے پہلے وزیراعظم ہاوس پہنچیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مریم نواز کو عدالت سے سرخرو ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور اپنے انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے ہیں ۔عدالتی فیصلہ سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت زمیں بوس ہو گئی ، امید ہے کہ میرے قائد نوازشریف کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ مریم نواز کے بری ہونے پر قائد نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ میرے قائد کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو بالآخر انصاف ملا، اللہ تعالی کے حضور ہمارے سر شکر کے احساس سے جھکے ہوئے ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے ہیں، مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر نے بہادری، صبر اور ثابت قدمی سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی تمام عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت احتساب کے نام نہاد نظام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کے ذریعے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا ، عدالت سے بری ہونے پر بیٹی مریم اور صفدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے وزیراعظم شہبازشریف کو مٹھائی بھی کھلائی ۔

5 thoughts on “مریم نواز کی وزیراعظم سےملاقات، عدالت سے سرخروہونے پر مبارکباد

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/مریم-نواز-کی-وزیراعظم-سےملاقات،-عدالت/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/مریم-نواز-کی-وزیراعظم-سےملاقات،-عدالت/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/مریم-نواز-کی-وزیراعظم-سےملاقات،-عدالت/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/مریم-نواز-کی-وزیراعظم-سےملاقات،-عدالت/ […]

Comments are closed.