سائفر کی سازش کہاں تیار ہوئی، پول کھل گیا

Spread the love

ملک میں اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو سوشل میڈیا پر افشا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بار سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آئی ہے۔ عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں۔ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے ۔امریکہ کا نام نہیں لینا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی خط پڑھ کر سنائیں گے ۔ وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا ۔ آرام سے توآن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے ۔ سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں ۔ پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں ۔ تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے ۔ دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا ۔ اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فاراسٹیٹ ہیں ۔ آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نارہے اوربیوروکریٹک ریکارڈپہ چلاجائے۔

اس گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود ، آپ  میں اورسیکرٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اینی ہاؤ، اسے فارن سازش بنادیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے ۔ مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔