سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات

Spread the love

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی چوہدری پرویزالہی کی ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن یاسمین راشد،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر،حافظ فرحت عباس،چودھری افتخار گھمن،وسیم رامے اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔عمران خان نے سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مالی امدادکے پیکیج سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری جلدممکن ہوگی۔سابق حکومت نے ہمارے انقلابی فلاحی پروگرامز کو روک کر صوبے کے عوام سے زیادتی کی۔ بلاتاخیرفلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سولرپینلزلگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتالوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کڑی قانون سازی کی جارہی ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں وغیرہ میں منشیات فروشی پر سخت سزائیں تجویزکررہے ہیں۔کم از کم سزا دو سال اورزیادہ سے زیادہ عمر قید تک رکھنے کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔

چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے۔ منشیات فروشی کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ،سپیشل کورٹس قائم کریں گے۔

چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی ہے۔گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے۔ہمارے ہر اقدام کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔

3 thoughts on “سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/سابق-وزیراعظم-عمران-خان-اور-وزیراعلی-پ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/سابق-وزیراعظم-عمران-خان-اور-وزیراعلی-پ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/سابق-وزیراعظم-عمران-خان-اور-وزیراعلی-پ/ […]

Comments are closed.