گوجرانوالہ کے نوح دستگیربٹ کا پاکستان کے لئے گولڈ میڈل

Spread the love

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا ۔ نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر ڈیوڈ لیٹی نے دوسری جبکہ انڈیا کے گردیپ سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔ نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔2017 اور 2021 میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیت چکے ہیں  ۔ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔

یہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ویٹ لفٹر نے طلائی تمغہ جیتا ہو۔ اس سے قبل 2006 میں شجاع الدین ملک نے میلبرن میں ہونے والے مقابلوں میں 85 کلوگرام وزن کے مقابلے میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

24 سالہ نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ 5 مرتبہ کے ساؤتھ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ اور ریکارڈ ہولڈر ہیں جنھوں نے 18مرتبہ قومی چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اب ان کی پوری توجہ اپنے بیٹوں پر مرکوز ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے لئے پہلا میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جیتا۔اس طرح ایونٹ میں اب پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ شاہ حسین شاہ کا مجموعی طور پر چھٹا تمغہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2  مرتبہ گولڈ میڈل، دو مرتبہ برانز میڈل جبکہ ایک مرتبہ سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں۔شاہ حسین شاہ نے یہ سلور میڈل 2014 کے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے۔ کھیل کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ویل ڈن محمد نوح دستگیر بٹ“ آپ نے شاندار کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوری قوم کو محمد نوح دستگیر بٹ کی کامیابی پر فخر ہے۔ انہوں نے امنید ظاہر کی کہ نوح دستگیر بٹ آئندہ بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کے مطابق پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں اب تک مجموعی طور پر 26 طلائی، چاندی کے 25 اور کانسی کے 26 تمغے جیتے ہیں ۔ ویٹ لفٹنگ میں 2 طلائی تمٹے ہیں۔ اس کھیل میں پاکستان نے چاندی کے 2 اور کانسی کے 3 تمغے بھی جیت رکھے ہیں۔

11 thoughts on “گوجرانوالہ کے نوح دستگیربٹ کا پاکستان کے لئے گولڈ میڈل

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

  11. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/04/گوجرانوالہ-کے-نوح-دستگیربٹ-کا-پاکستان/ […]

Comments are closed.