ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں فروخت،ایلون مسک خریدار

Spread the love

ٹوئٹر بھی بک گیا۔ دنیا کے امیر ترین شخص نے بولی لگائی اورخرید لیا۔ امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کے مالک بن گئے ہیں۔ ٹویٹر پر ایلون مسک کے تقریباً 83 ملین فالوورز ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹر کی 44 بلین ڈالر بولی لگائی تھی، عالمی میڈیا کے مطابق ٹویٹر بورڈ نے ڈرامائی انداز میں فروخت کی پیشکش کو پہلے مسترد کر دیا تھا۔ اور اپنے دفاع میں اسے ایک ”زہر کی گولی” قرار دیا تھا۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے خریداری کی رسمی پیشکش سے پہلے اس ماہ کے اوائل میں اس سوشل میڈیا فرم کا ایک بڑا حصہ حاصل کر لیا تھا۔ مسک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے لیے تقریباً 46اعشاریہ5 ارب ڈالر کی مالیت کا انتظام کر رکھا ہے۔
معاہدے کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو 54اعشاریہ2 ڈالر فی شیئر کے حساب سے ادا کی جائے گی اور یہ سال کے آخر تک متوقع ہے۔ اس معاہدے کی تکمیل کے بعد دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں میں سے ایک پرائیویٹ ملکیت میں چلی جائے گی۔ ٹوئٹربورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے کہا کہ ادارے نےایلون مسک کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد سوچ سمجھ کرجامع عمل کیا ہے ، مجوزہ سودے کی رقم نقدمالیات فراہم کرے گی اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹویٹر کے حصص داروں کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اس سے پہلے ٹویٹر کے صرف 9 فی صد سے زیادہ حصص کے مالک تھے اور وہ اس کے سب سے بڑے انفرادی حصص دارتھے۔ ٹویٹر کے بڑے صارفین میں سے ایک، مسک نے سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم پرتنازعات کا باقاعدگی سے مقابلہ کیا ہے۔انھوں نے ٹویٹرکو’’آزادیِ اظہار کے اصولوں پرعمل کرنے میں ناکامی‘‘ کا ذمےدار بھی قرار دیا ہے اور کرپٹوکرنسی گھوٹالوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پرزوردیا ہے کیونکہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایسے دھندے بہت زیادہ ہیں۔ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی ایلون مسک کے دوست ہیں۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم پر آزادی اظہار کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹوئیٹر پر مزید فیچرز متعاف کرانے کی بھی بات کی ہے۔2013 میں ٹویٹر کے آغاز سے ہی یہ ایک عوامی کمپنی رہی ہے تاہم اس سودے کے ساتھ ہی اس کے اس دور کا اختتام ہو جائے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ان کے کاروباری اثاثوں کی مالیت 224 ارب ڈالر سے زائد ہے ہے۔2021ء میں ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں تقریباً 32 فیصد تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

12 thoughts on “ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں فروخت،ایلون مسک خریدار

  1. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Here you can find 70347 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  7. … [Trackback]

    […] There you can find 78639 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

  11. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/04/26/ٹوئٹر-44-ارب-ڈالر-میں-فروخت،ایلون-مسک-خر/ […]

Comments are closed.