حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب

Spread the love

پنجاب کا قلعہ بھی مسلم لیگ ن نے تبدیلی سرکار سے چھین لیا

Spread the love

پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

دیس اُردو کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی ایوان میں نعرے بازی کی گئی۔ارکان کی جانب سے  سیٹیاں بجائی گئیں اور شور شرابہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ایوان میں حکومتی اراکین کی جانب سے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے گئے۔

حمزہ شہباز بمقابلہ پرویزالٰہی

ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے ووٹنگ کرائی۔جس کے بعد دوست محمد مزاری نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیےحکومتی اتحادی  امیدوار پرویز الٰہی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے ۔ حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے۔ رولز 20 کے مطابق حمزہ شہباز کو بحیثیت وزیراعلیٰ منتخب قراردیا جاتا ہے۔ نومنتخب وزیراعلیٰ لیڈر آف دی سیٹ پرتشریف لے آئیں۔ آج جمہوریت کی کامیابی ہوئی۔ آج اسمبلی میں بہت واقعات ہوئے لیکن ثابت قدم رہا۔

حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب

پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ایوان سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ دوہفتوں سے ہیجانی کیفیت طاری رہی لیکن برا وقت آتا ہے اللہ کے کرم سے چلا جاتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا آئین و قانون کے مطابق الیکشن ہوگا۔ایوان کے دروازے ممبران پر بند کردیئے جاتے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات بھی واپس لیے گئے۔ آج ڈپٹی اسپیکر کو روسٹرم پر آکر نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈپٹی اسپیکر نہیں ایوان پر حملہ ہے۔ اللہ کا شکر ہے ڈپٹی اسپیکر محفوظ رہے۔ وقت گزر جاتا ہے لیکن کردار یاد رہتے ہیں۔ کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہوتا ہے۔ جب ہار نظر آئے تو اسمبلی کو سیل کرا کے حملہ کرایا گیا۔

حمزہ شہبازاتحادیوں کے شکرگزار

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آج اپنا فرض بہادری سے ادا کیا۔ ایوان کے توسط سے ڈپٹی اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر کے احکامات کو نہیں مانا گیا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آئین وقانون کا مذاق اڑایا گیا۔ قوم پندرہ دن سے پریشان تھی۔ سب چیزوں کے باوجود آج جمہوریت کی فتح ہوئی،۔اتحادی جماعتوں،علیم خان، حسن مرتضیٰ، جہانگیر ترین، ملک اسد کھوکھر، راہ حق پارٹی اور سب کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں۔

عمران خان نے دھاندلی کے ذریعے الیکشن چرُایا

 حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے دھاندلی کے ذریعے الیکشن چرایا تھا۔ آج بھی شکست دیکھ کر اسمبلی سیل کرا دی۔ یہ ڈپٹی اسپیکر پر نہیں، ایوان پر حملہ تھا۔ ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر انکوائری کمیٹی بنائیں گے۔ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔ قانون اپنا راستہ لے گا۔

بدتمیزی کرنے والے کو ٹائیگر کہا جاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیا۔ بجلی 61 فیصد گیس 167 فیصد نیازی کے دو میں مہنگی ہوئی ۔ آج عوام بہت مشکل میں ہے۔آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تھا خودکشی کرنا تھی، جوزیادہ بدتمیزی کرتا ہےاسے ٹائیگرکہا جاتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے معاملے میں بھی سابق حکومت کی انا آڑے آگئی ۔جس کی وجہ سے ملکی ترقی کو داؤ پر لگادیا گیا۔

صوبے کو درپیش چیلنجز کا تذکرہ

حمزہ شہباز نے کہا کہ کوئی بڑا منصوبہ نہیں بنایا۔ لاہور سے کچرا ہی اٹھا لیتے۔ شہباز شریف دور میں ہسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں۔ آج غریب کے پاس ادویات کے لیے پیسے نہیں، ایسی نوبت کیوں آئی؟ کبھی قائد ایوان بننے کے لیے دعا نہیں کی۔ عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ مہنگائی، بے روزگاری نے گھروں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹے جاتے ہیں، کہا گیا کہ ملک کے خلاف سازش ہوئی۔ صوبے میں نا اہل شخص کو لگا کر صوبے کے ساتھ سازش کی گئی۔ یہ کھلواڑ صوبہ پنجاب کے ساتھ ہوا۔کوئی بڑے دعوے اور اپنے نام کے ساتھ کھلاڑی کا نام لگا کر پلس کرنے نہیں آیا۔ شہباز شریف کا بیٹا ہوں خدمت کروں گا، 74 سال کی تاریخ میں پاکستان کے ایسے حالات نہیں تھے۔

عوام کے مسائل مل کر حل کرنے کا عزم

نومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی دوسری تیسری ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا ہوگا۔ عوام کے مسائل کو سب سے پہلے حل کریں گے۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلناچاہتے ہیں۔ ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کو بنائیں گے۔ ایوان کے تقدس کو بحال کریں گے اور صبح سے صوبے کی بہتری کے لیے کام شروع کر دیں گے۔

نیا بلدیاتی نظام لانے کا اعلان

نومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بہترین بلدیاتی نظام کو صوبے میں متعارف کرائیں گے۔ اچھا مربوط بلدیاتی نظام لائیں گے۔ جب ڈپٹی اسپیکر کا گلا دبایا جائے گا تو پھر پولیس نے کردار ادا کیا۔ پولیس نے جو کردار ادا کیا انہیں شاباش دیتا ہوں۔ بہت انتقام ہوگیا، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے،۔عوام کا اصل مسئلہ غربت ہے، انتقام کا صفحہ ہم نے آج سے پھاڑ دیا ہے، ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔ ایسے شاندار ایوان کا کیا فائدہ اسی میں آئین و قانون کا قتل ہوا۔ اللہ کو منظور ہوا تو نیا اسپیکر منتخب کریں گے۔ ایوان میں جو کچھ ہوا، ایوان کی کمیٹی بنائیں گے۔ یہ میرے نہیں آئین و جمہوریت کیخلاف سازش ہے۔ آج جو کچھ ہوا، انکوائری کرائیں گے۔

پنجاب میں ون ڈش واپس لانے کا اعلان

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ون ڈش کو واپس لائیں گے۔ فوڈ اتھارٹی کے محکمے کو بہتر کریں گے۔ ہر شہر میں ڈائیلسز مشینوں کو ٹھیک کرائیں گے۔ نوازشریف دور میں این ایف سی ایوارڈ ہوا تھا۔ بطور قائد ایوان یقین دلاتا ہوں۔ پنجاب چھوٹے صوبوں کا ہر ممکن ساتھ دے گا۔بے نظیر شہید، نواز شریف کو میثاق جمہوریت پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ  پنجاب کے بھائیو اور بہنو ! 2018 میں آپ سے آپ کا چھینا ہوا مینڈیٹ آپ کو لوٹا دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹ لکھا کہ  آپ کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔ آپ کا حق آپ کو ملے گا، لاھور سے چلنے والی ”مال گاڑی“ سے بنی گالہ نہیں جائے گا۔

4 thoughts on “حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب

  1. … [Trackback]

    […] There you will find 23221 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/حمزہ-شہباز-پنجاب-کے-21ویں-وزیراعلیٰ-منتخ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/حمزہ-شہباز-پنجاب-کے-21ویں-وزیراعلیٰ-منتخ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/حمزہ-شہباز-پنجاب-کے-21ویں-وزیراعلیٰ-منتخ/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Here you will find 97305 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/حمزہ-شہباز-پنجاب-کے-21ویں-وزیراعلیٰ-منتخ/ […]

Comments are closed.