قومی ادارہ صحت کی ملک میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق

twitter image
Spread the love

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے کراچی میں رپورٹ ہونے والے مشتبہ اومیکرون کیس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی، اومیکرون وائرس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے، اس کے رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے۔

قومی ادارہ صحت کی اپیل کی گئی ہے کہ کورونا کے موجودہ اور نئے آنے والے ویرنئنٹ کے شدید اثرات سے بچاؤ کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے ، این سی او سی کے گایئڈ لائنز کے مطابق بروقت ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔

اب تک ایشیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔