پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں کا ملائیشیا کی بندرگاہ لنگکاوی کا دورہ

Spread the love

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں نے ملائیشیا کی بندرگاہ لنگکاوی کا دورہ کیا۔ لنگکاوی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی عملےاور ملائیشین نیوی کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شاہجہاں نے ملائیشیا میں ہونےوالی لنگکاوی بین الاقوامی میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں شرکت کی۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی ملائیشین حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس شاہجہاں نے لنگکاوی میں بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں شرکت کی۔ نمائش کے اختتام پر جہاز نے برونائی، چین، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، کوریا، سنگاپور، تھائی لینڈ، امریکہ اور دیگر بحری افواج کے جنگی جہازوں کے ساتھ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ پی این ایس شاہجہاں کے دورہ ملائیشیا سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔