پاکستان میں منکی پاک کے 2 کیسز کی تصدیق،خطرے کی گھنٹی بج گئی

Spread the love

منکی پاکس پاکستان بھی پہنچ گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پاکس کی علامات تھیں ۔ سوموار کے روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی ۔ترجمان بتایا کہ طیارے میں ایک متاثرہ شخص کے ساتھ بیٹھے مسافر میں بھی علامات ظاہر ہوئیں۔ٹیسٹ کروانے پر قومی ادارہ صحت نے دوسرے مسافر میں بھی منکی پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں مریض راولپنڈی اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلا مریض پمز ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے جبکہ دوسرا مریض گھر میں ہی آئسولیشن میں ہے۔منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کے بعد ملک کے ائیرپورٹس پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآ مد جاری ہے۔دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز آف پاکستان کا ادارہ تمام تر تر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، وزارت صحت نے ایئر پورٹس پر تمام تر ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے، عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے بچاؤ کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

منکی پاکس کو ڈپلیو ایچ او نے 22 جولائی کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے طور پر قرار دیا ہے ۔ عالمی سطح پر اب تک منکی پاکس کے 87ہزار تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے۔عالمی سطح پر اب اتک اس وائرس سے کئی ممالک سے 119 اموات رونما ہو چکے   ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگست 2022 میں عالمی سطح پر ہفتہ وار رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں مئی 2022 سے ملک کے مختلف حصوں سے مشتبہ کیسز کے 22 نمونمے این ائی ایچ ریفر کئے گئے ۔

دوسری جانب  پاکستان میں منکی پاکس کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسکریننگ اور ٹیسٹ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔