مری میں برف باری،سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

Spread the love

مری میں برف باری سے ملکہ کوہسار کے حسن میں نکھار آ گیا ۔ مری میں برف باری کے نظارے دیکھنے والوں کے لئے ٹریفک پولیس مری کی جانب سے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس مری کے مطابق مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں۔ڈرائیور لائسنس نہ رکھنے والوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔منفی ٹمپریچر ہونے پر گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکیوڈ کا استعمال کیا جائے ۔ برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں۔ گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشے مکمل طور پر بند نہ کریں۔

ایڈوائزی کے مطابق برفباری کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں،اورٹیکنگ سے گریز کیا جائے ۔ محفوظ اور پرسکون سفر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ ٹریفک پولیس کے افسران،جوان آپ کی سہولت کے لیے ہیں ان سے ساتھ تعاون کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہاڑی علاقے میں انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں ۔اُترائی پر چھوٹے گیئر کا استعمال کریں۔اوورسپیڈنگ اور موڑ پر اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں۔گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کا دباو کم رکھیں۔ ون وے کی خلاف ورزی مت کریں۔ گاڑی کو ایسی جگہ پر پارک کریں جس سے ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

5 thoughts on “مری میں برف باری،سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

  1. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/12/30/مری-میں-برف-باری،سیاحوں-کے-لئے-ٹریفک-ای/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you can find 55336 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/12/30/مری-میں-برف-باری،سیاحوں-کے-لئے-ٹریفک-ای/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/12/30/مری-میں-برف-باری،سیاحوں-کے-لئے-ٹریفک-ای/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/12/30/مری-میں-برف-باری،سیاحوں-کے-لئے-ٹریفک-ای/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/12/30/مری-میں-برف-باری،سیاحوں-کے-لئے-ٹریفک-ای/ […]

Comments are closed.