افغانستان میں خواتین پر اعلی تعلیم پر پابندی،110 پاکستانی طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا

Spread the love

افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے 20 دسمبر کو خواتین طلبہ کا تعلیمی سلسلہ معطل کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پابندی کے حوالے سے منگل کو وزیر برائے اعلٰی تعلیم ندا محمد ندیم کی جانب سے دستخط شدہ ایک مراسلہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بھیجا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ "آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اطلاع تک خواتین کی تعلیم معطل کرنے کے مذکورہ حکم پر فوری طور پر عمل درآمد کریں۔”

وزارت برائے اعلی تعلیم نے تمام سرکاری و نجی جامعات میں خواتین طلبہ کی تعلیم معطل کرنے کا حکم جاری کیا جس کے اگلے ہی روز خواتین پر اعلی تعلیم کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔

افغانستان میں خواتین پر تعلیم کی پابندی کے باعث 110پاکستانی طالبات کا مسقتبل داو پر لگ گیا ہے۔ افغانستان کے چھ میڈیکل کالجز میں 99 پاکستانی طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ کچھ میڈیکل طالبات کے فائنل ائیر کا امتحان چوبیس دسمبر سے شروع ہونا تھا۔پاکستانی طالبات نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی۔

جلال آباد میں پاکستانی طالبہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی میڈیکل طالبات کا کہنا تھا کہ طالبان کی اچانک تعلیم پر  پابندیوں سے ہمارا مستقبل غیر یقینی ہوگیا ہے۔ حکومت ہماری تعلیم مکمل کرنے کے لئے میڈیکل کالجز میں سیٹیں مختص کرے۔جلال آباد میڈیکل کالج میں ہمارے فائنل ائیر کے امتحان شروع ہونے والے تھے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی تعلیم کو مکمل کرنے کے لئے میڈیکل کالجز میں سیٹیں مختص کرے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی اور کالج و یونیورسٹیز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف خواتین نے کابل میں احتجاج کیا۔

احتجاجی خواتین نے حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بنیادی حقوق قرار دیا اور اس کو بحال کرنے کا پُروز مطالبہ کیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ’طالبان کے لڑکیوں کو تعلیمی اداروں سے نکالنے پر ہماری مدد کریں اور حقوق دلوانے میں ہماری مدد کریں‘۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع آئی کہ احتجاجی مظاہرین کو خواتین پولیس نے منتشر کیا اور موقع سے ایک درجن سے زائد خواتین کو گرفتار کیا جن میں سے دو کو کچھ وقت کے بعد رہا کردیا گیا۔

افغانستان حکومت کی جانب سے خواتین کی اعلٰی تعلیم پر پابندی کے اعلان کے ساتھ عالمی سطح پر کابل کے حکمرانوں کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں سے سلوک کو ’انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیتے ہوئے طالبان سے خواتین کی اعلٰی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا اہم کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

سعودی عرب نے افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام حکومت کی جانب سے طالبات کی یونیورسٹی تعلیم تک رسائی معطل کرنے کے فیصلے پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزارت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی جامعہ کی سطح پرتعلیم پر پابندی افغان خواتین کو ان کے مکمل قانونی حقوق دینے کے منافی ہے۔ان میں سب سے اہم تعلیم کا حق ہے کیونکہ تعلیم ہی افغانستان اوراس کے برادر لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام، ترقی اور خوش حالی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا فیصلہ افسوسناک اور تشویش انگیز عمل قرار دیا۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔ تعلیم معاشرے کے تمام افراد کا ایک ایسا  بنیادی انسانی حق ہے جس سے کسی کو محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

افغانستان میں عوامی توقعات کے پیش نظر تمام بچیوں اور نوجوان لڑکیوں کو بغیر کسی استثنایت کے تعلیم کی فراہمی ملک کے مفّرح و خوشحال مستقبل کے حوالے سے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس دائرہ کار میں ہم اس فیصلے پر نظر ثانی کی توقع رکھتے اور امید کرتے ہیں کہ فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونو گوتریس کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے لرکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی سے صدمہ پہنچا ہے۔ او آئی سی نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے فیصلے پر تشویش ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے خبردارکیا تھاکہ پابندی واپس لینے تک طالبان باقی دنیا کے ساتھ تعلقات بہترکرنے میں ناکام رہیں گے اور پابندی واپس نہ لی تو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔

عالمی دباو کے بعد افغان نگراں وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور خواتین کی تعلیم سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

7 thoughts on “افغانستان میں خواتین پر اعلی تعلیم پر پابندی،110 پاکستانی طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/افغانستان-میں-خواتین-پر-اعلی-تعلیم-پر-پ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/افغانستان-میں-خواتین-پر-اعلی-تعلیم-پر-پ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/افغانستان-میں-خواتین-پر-اعلی-تعلیم-پر-پ/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/افغانستان-میں-خواتین-پر-اعلی-تعلیم-پر-پ/ […]

  5. … [Trackback]

    […] There you can find 76538 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/افغانستان-میں-خواتین-پر-اعلی-تعلیم-پر-پ/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you will find 81614 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/افغانستان-میں-خواتین-پر-اعلی-تعلیم-پر-پ/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/12/23/افغانستان-میں-خواتین-پر-اعلی-تعلیم-پر-پ/ […]

Comments are closed.