ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

Spread the love

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا ۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائر راونڈ کا تیسرا میچ اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اسکاٹ لینڈنے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ۔ جارج منسے نے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ کالم میکلوئیڈ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ کا اچھا آغاز نہ کر سکی ۔ پوری ٹیم 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ جیسن ہولڈر 38 ، کائل میئرز 20 ،برینڈن کنگ 17 ، ایون لیوس 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل ہندسے کو عبور نہ کر سکا۔

اسکاٹ لینڈ کے مارک واٹ نے 3 جب کہ بریڈ وہیل اور مائیکل لیسک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جارج منسے کو بہترین اور ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔