یوکرین کے 4 اہم علاقوں کو روس میں ضم،مغرب کا سخت ردعمل

Spread the love

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔

روس میں شامل کیے جانے والے علاقوں میں زاپوریژیا، خیرسون، ڈونیٹسک اور لوہانسک شامل ہیں ۔ یہاں ماسکو کی جانب سے تئیس سے ستائیس ستمبر تک روس میں الحاق سے متعلق ریفرنڈم کروایا گیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لوہانسک، ڈونیسک، خیرسون اور ژاپوریژیا کو روس میں شامل کرنے کے لیے  تقریب منعقد کی گئی۔ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ روس  اب پہلے جیسا نہیں رہا، یہ منصفانہ اور آزاد راستے کے لیے لڑ رہا ہے تاکہ آمریت اور استبداد کو ہمیشہ کے لیے ماضی میں چھوڑ دیا جائے، روسی صدر نے نشاندہی کی کہ "مغربی تسلط کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ انہیں  یقین ہے کہ  تمام ممالک اور قومیں اس بات کو سمجھتی ہیں کہ جو بھی، دوسری ثقافتوں اور لوگوں کو دباکر اپنی پالیسیاں اپناتے ہیں، وہ مجرم ہیں، اور ہمیں اس شرمناک پہلو کو پلٹنے کی ضررورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیئوکی حکومت سے فوری طور پر لڑائی روکنے اور دشمنیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔صدر پیوٹن نے یہ واضح  بھی کیا کہ روس سویت کو دوبارہ بحال کرنےکی کوشش نہیں کر رہا۔

کریملن ترجمان دمتری پیسکوف  کے مطابق روس اپنے نئے علاقوں پر یوکرین کےحملوں کو جارحیت کے طور پر دیکھے گا۔

دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے ایک بیان میں یوکرین کے علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے ہونے والے ریفرنڈم میں یوکرین کے ان چار علاقوں میں روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹنگ کروائی گئی تھی جسے یوکرین اور مغرب نے ‘ایک دکھاوا‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور کہا کہ وہ ان علاقوں کو روس کا حصہ کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔کریمیا  کو بھی 2014 میں روس نے اسی طرح کے ”ریفرنڈم” کے بعد غیر قانونی طور پر الحاق کرلیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روس کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ یوکرین کے ڈونیٹسک، لوہانسک،خیرسون اور زاپوریژیا کے الحاق کے کسی بھی فیصلے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہوگی ۔ روس کا یہ فیصلہ عالمی معیشت خاص طور پر ترقی پذیر ممالک پر اثرات کو طول دے گا اور یوکرین اور دنیا کے دیگر ممالک کو امداد فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ روسی اقدام “بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ۔ روس ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جس کے لیے بین الاقوامی برادری حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں کے منافی ہے جو ایک خطرناک اضافہ ہے اور جدید دنیا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تباہ کن اور احمقانہ جنگ کے خاتمے کے لیے پہلے سے بھی متحد ہو کر کام کرنا ہو گا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنا ہو گا۔

3 thoughts on “یوکرین کے 4 اہم علاقوں کو روس میں ضم،مغرب کا سخت ردعمل

  1. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/10/01/یوکرین-کے-4-اہم-علاقوں-کو-روس-میں-ضم،مغر/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/10/01/یوکرین-کے-4-اہم-علاقوں-کو-روس-میں-ضم،مغر/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you can find 2882 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/10/01/یوکرین-کے-4-اہم-علاقوں-کو-روس-میں-ضم،مغر/ […]

Comments are closed.