موسم سرما میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

Spread the love

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر متعلقہ وزارتوں کو فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسمِ سرما میں گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام شریک ہوئے ۔ اجلاس کو موسمِ سرما میں متوقع طلب اور رسد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ مہینوں میں گیس کی فراہمی کے لئے مرتب کئے پلان سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو پیش کردہ پلان کو مزید بہتر کرنے اور قلیل و وسط مدتی لائحہ عمل کو ترجیح دینے کی ہدایات جاری کیں. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے  کورونا کے دنوں میں عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا.گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک اور غریب آدمی بھگت رہا ہے. معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ملک کے ہر شعبے پر خود کُش حملے کرکے غریب کی کمر توڑ دی۔ وزیراعظم نے کہا موجودہ حکومت اعدادو شمار اور خالی باتوں کی بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ میں گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بد انتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقنی بنائی جائے ۔

4 thoughts on “موسم سرما میں گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

  1. … [Trackback]

    […] There you will find 43454 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/موسم-سرما-میں-گیس-کی-قلت-پر-قابو-پانے-کے/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/موسم-سرما-میں-گیس-کی-قلت-پر-قابو-پانے-کے/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/موسم-سرما-میں-گیس-کی-قلت-پر-قابو-پانے-کے/ […]

  4. … [Trackback]

    […] There you will find 99753 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/09/29/موسم-سرما-میں-گیس-کی-قلت-پر-قابو-پانے-کے/ […]

Comments are closed.