صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کوجنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کےمطابق ملاقات میں آڈیو لیکس کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔