بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گذشتہ روز گر کر تباہ ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دو پائلٹس سمیت چھ اہلکارجام شہادت نوش کرگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گر کر تباہ ، دونوں پائلٹس سمیت تمام چھ جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا ، شہیداء میں پائلٹ میجر محمد منیب اور میجر خرم شہزاد اور شامل ہیں۔#Rawalpindi #ISPR pic.twitter.com/ZQGaZd6bXN
— Dais Urdu (@daisurdu1) September 26, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق شہیداء میں پائلٹ میجر محمد منیب اور میجر خرم شہزاد ، صوبیدارعبدالوحید ، حوالدارمحمد عمران ، نائیک جلیل ،سپاہی محمد عمران اورسپاہی شعیب شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 39سالہ میجر خرم شہزاد کا تعلق اٹک ،30سالہ میجرمحمد منیب افضل کا تعلق راولپنڈی،44سالہ صوبیدارعبدالوحید کا تعلق کرک کے گاوں صابرآبادسے تھا۔27سالہ محمد عمران کا تعلق خانیوال کے علاقے مخدوم پور،30سالہ نائیک جلیل کا تعلق گجرات کی تحصیل کھاریاں، 35سالہ سپاہی شعیب کا تعلق اٹک کے علاقے جھنڈ والا سے تھا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ ہے ۔ یہ صرف شہداء کے اہل خانہ کا غم نہیں ،پوری قوم کا غم ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔ دعا گوہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتیں قبول فرمائے اور انہیں اعلی مقام عطاء فرمائے ۔
واضح رہے کہ گکو بلوچستان میں ضلع خضدار کے علاقے لسبیلہ سے لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا ، حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور کریو چیف نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔