پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ہرنائی میں گر کر تباہ،6جوان شہید

Spread the love

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گذشتہ روز گر کر تباہ ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دو پائلٹس سمیت چھ اہلکارجام شہادت نوش کرگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہیداء میں پائلٹ میجر محمد منیب اور میجر خرم شہزاد ، صوبیدارعبدالوحید ، حوالدارمحمد عمران ، نائیک جلیل ،سپاہی محمد عمران اورسپاہی شعیب شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 39سالہ میجر خرم شہزاد  کا تعلق اٹک ،30سالہ میجرمحمد منیب افضل  کا تعلق راولپنڈی،44سالہ صوبیدارعبدالوحید کا تعلق کرک کے گاوں صابرآبادسے تھا۔27سالہ محمد عمران کا تعلق خانیوال کے علاقے مخدوم پور،30سالہ نائیک جلیل کا تعلق گجرات کی تحصیل کھاریاں، 35سالہ سپاہی شعیب کا تعلق اٹک کے علاقے جھنڈ والا سے تھا۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ ہے ۔ یہ صرف شہداء کے اہل خانہ کا غم نہیں ،پوری قوم کا غم ہے  ۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔ دعا گوہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتیں قبول فرمائے اور انہیں اعلی مقام عطاء فرمائے ۔

واضح رہے کہ گکو بلوچستان میں ضلع خضدار کے علاقے لسبیلہ سے لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا ، حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور کریو چیف نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

 

8 thoughts on “پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ہرنائی میں گر کر تباہ،6جوان شہید

  1. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/09/26/پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-ہرنائی-میں-گر-کر-ت/ […]

Comments are closed.