آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی ۔ جس میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آرمی چیف اور چیئرمین پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں امدادی کوششوں اور پاکستان کی بحالی کے  لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ سلطان نے ملاقات سے قبل سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ  بھی کیا ۔آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔  شیخ سلطان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہا۔

شیخ سلطان نے آرمی چیف کو ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے کہا کہ  متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا عزم کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کی مشکل وقت میں بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ سلطان نے آنے والے دنوں میں فلڈ ریلیف کی کوششوں کے لیے دوسرے ڈونرز کو لانے کی پیشکش کی۔ شیخ سلطان نے اس دورے کا اہتمام کرنے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں مدد کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر فخر عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔