عمران خان کی چوری پکڑی جا چکی، طلال چوہدری

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی چوری توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ میں پکڑی جا چکی ہے۔اب وہ صادق اور امین نہیں رہے ، آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا کوئی امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے۔ ریاست مدینہ کا ولی پورا توشہ خانہ کھا گیا مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔عمران خان کے نو حلقوں سے انتخابات میں حصہ کو چیلنج کر دیا ہے۔اگر انہیں انتخابات میںحصہ لینے کی اجازت ملی تو اس کا مطلب ہو گا کہ پاکستان میں دو قانون ہیں ۔ شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ بنا کر عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  توشہ خانہ کی تمام دستاویزات پبلک کرنے جا رہے ہیںتاکہ عوام کو عمران خان کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے۔جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ راتوں رات ملک سے بھاگ گئے ہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنماء طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخابات لڑنے اور کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کیلئے صادق اور امین ہونا اور آئین کے آرٹیکل باسٹھ ترسٹھ پر پورا اترناضروری ہے۔ایسا شخص جو پورا توشہ خانہ خالی کر گیا اور اسے اپنے اثاثوں میں ڈیکلئیر نہیں کیا وہ کیسے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔اگر عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تو اسکا مطلب ہوگا کہ پاکستان میں دو قانون ہیں ایک عمران خان جیسے لاڈلوں کیلئے اور دوسرا عام لوگوں کیلئے ۔ ایسےہزاروں کیسیز کی مثالیں دی جا سکتی ہیں کہ جب ایک مرلہ زمین یا دس ہزار روپے کا بینک اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنے پر امیدواروں کو نااہل کر دیا گیا،یہاں تو الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں خود لکھا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کے دوران پانچ بیان حلفی جعلی دیئے ہیںتو پھر ایک جعلساز کیسے صادق اور امین ہو سکتا ہے؟ ۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے نواز شریف کو اپنے بیٹے کی کمپنی سے واجب الاداء تنخواہ وصول نہ کرنے پر اثاثوںمیں ڈیکلیئر نہ کرنے کی پاداش میں تا حیات ناایل کر دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین تو پورا توشہ خانہ خالی کر گئے ۔ اپنی مرضی کی قیمت جمع کروا کر تحائف کو مارکیٹ میں بیچ آئےاور انہیں اپنے سالانہ اثاثوں کے گوشوارے میں ظاہر ہی نہیں کیا ۔ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہیئے ۔

لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان کا ہی لگایا ہوا ہے ۔ اگر عمران خان واقعی صادق اور امین ہیں تو عدالتی حکم امتناعی کیلئے کیوں بھاگتے پھر رہے ہیں ۔ اپنی تلاشی اور حساب کیوں نہیں دیتے،پی ٹی آئی کے وزیر داخلہ پنجاب نے شہباز گل پر تشدد کے عمران خان کے بیان کی تردید کر دی ہے اور کہا ہےکہ شہباز گل بالکل ہشاش بشاش ہیں ۔ان پر کسی اقسم کا تشدد نہیں ہوا ہے ۔ اگر واقعی تشدد ہوا ہے تو اسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے کیونکہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے۔عمران کان کو دراصل یہ خطرہ ہے کہ جب شہباز گل طوطے کی طرح بولنا شروع کرے گا تو ان کے جھوٹ کا سارا پول کھل جائے گا لہذاٰ اسی لئے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ بنا رہے ہیں تاکہ بعد میں کہا جاسکے کہ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زبردستی بیان لیا گیا ہے۔عمران خان عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ عدلیہ کے لیے بھی موقع ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے اپنے دامن پر لگے سیاہ دھبے کو دور کر لے ۔ یہ کہتےتھے کہ ٹکر کے لوگ ملے ہیں مگر جب موقع آیا تو راتوں رات بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔

8 thoughts on “عمران خان کی چوری پکڑی جا چکی، طلال چوہدری

  1. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you will find 10094 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

  5. … [Trackback]

    […] There you can find 61418 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/عمران-خان-کی-چوری-پکڑی-جا-چکی،-طلال-چوہد/ […]

Comments are closed.