ٹوئٹر کا ارب پتی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ

Spread the love

ٹوئٹر نے ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کے عوض اس پلیٹ فارم کی خریداری کے سودے سے پیچھے ہٹ جانے کے فیصلے پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں دائر درخواست میں ایلون مسک کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایلون مسک کو حکم جاری کیا جائے کہ طے شدہ معاہدے کے مطابق فی شیئر 54 اعشاریہ 20 ڈالر کی رقم کے عوض ڈیل کو مکمل کیا جائے۔

خبرایجنسی کے مطابق 62  صفحات پر مشتمل شکایت میں کہا گیا کہ ایلون مسک نے پہلے خود معاہدہ تجویز کیا، پھر ایک معاہدے پر دستخط کیے، لیکن وہ شاید سمجھتے ہیں کہ وہ اپنا ذہن تبدیل کر سکتے ہیں اور سٹاک ہولڈر کی قدر تباہ کرنے کے بعد ہاتھ جھاڑ کر جا سکتے ہیں۔ ٹوئٹر نے الزام عائد کیا کہ وہ معاہدے سے اس لیے پیچھے ہٹے ، کیوں کہ یہ ان کے ذاتی مقاصد کو پورا نہیں کرتا۔ وجوہات بھی بتائیں کہ ’’معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد سے سٹاک مارکیٹ گری ہے اور ٹیسلا کمپنی کے حصص میں بھی کمی آئی ہے ۔ایلون مسک کو ذاتی طور پر 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ اسی لیے وہ پیچھے ہٹے ہیں۔

ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اس معاہدے کے تحت ’ایلون مسک کو ان کی طے شدہ ذمہ داریوں کے لیے جواب دہ بنانا چاہتے ہیں۔

عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کی ڈیل پر دستخط کیے تھے ۔8 جولائی کو یہ الزام لگا کر معاہدے سے دستبردار ہو گئے کہ ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایلون مسک کے مطابق کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو اعلیٰ مینیجرز کو نہ صرف برطرف کیا بلکہ اپنی ٹیلنٹ کے حصول کی ٹیم کا ایک تہائی حصہ نکال دیا۔

مئی میں بھی ایلون مسک نے کہا تھا کہ معاہدہ کچھ عرصے سے ’عارضی طور پر معطل‘ تھا کیونکہ وہ ٹوئٹر پر جعلی اور سپام اکاؤنٹس کی تعداد کے اعداد و شمار کا انتظار کر رہے تھے۔

ارب پتی تاجر ایلون مسک نے کمپنی کے اس دعوے کی تائید کے لیے ثبوت طلب کیے تھے کہ سپام اور بوٹ اکاؤنٹس اس پلیٹ فارم کے کل صارفین کی تعداد کے پانچ فیصد سے بھی کم ہیں۔

کمپنی نے پہلی بار بتایا کہ معاہدے کے اعلان کے بعد سے ملازمین کی چھٹیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ٹوئٹر نے مسک پر جنوری اور مارچ کے درمیان ریگولیٹرز کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے کمپنی میں ’خفیہ طور پر‘ حصص جمع کرنے کا بھی الزام لگایا۔

خبرایجنسی کے مطابق ٹوئٹر اور ایلون مسک کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کی ایک شق کے مطابق اگر کوئی فریق اس معاہدے کو توڑے گا تو اسے ہرجانے کی مد میں ایک ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ وال سٹریٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی قانونی چارہ جوئی بن سکتی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حصص  4اعشاریہ3 فیصد اضافے کے ساتھ 34اعشاریہ06 ڈالر پر بند ہوئے ۔

9 thoughts on “ٹوئٹر کا ارب پتی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ

  1. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/13/ٹوئٹر-کا-ارب-پتی-ایلون-مسک-کے-خلاف-مقدمہ/ […]

Comments are closed.