افغانستان میں زلزلے سے تباہی،ہمسایہ ملکوں کی جانب سے امداد

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ان تمام خاندانوں کے لیے ہمدردی رکھتا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس زلزلے میں کھو دیا ہے۔

چین کی جانب سے بھی افغان عوام کی مدد کے لئے ادویات اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے فیلڈ اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

چین کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کےلئے ادویات اور دیگر سامان افغان حکام کے حوالے کی جا رہی ہیں

محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ یہ قدرتی آفت موجودہ سنگین انسانی بحران کی صورت حال کو مزيد پيچيدہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اتحادی انسانی ہمدردی کی بنياد پر امداد کے ساتھ پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، اور وہ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے طبی ٹیمیں بھیج رہے ہيں۔

امریکہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ متاثرين تک مزيد امداد کيسے پہنچائی جائے۔ اس مشکل وقت ميں ہم افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں بین الاقوامی برادری کی قیادت کرتے رہیں گے ۔

اُدھر افغانستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے عمارتیں لرز اُٹھیں، کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا، خوست اور دیگر علاقوں میں  ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب تک زیادہ جانی نقصان صوبہ پکتیکا کے ضلع گایان اور برمل میں ہوا ہے۔ گایان میں ایک گاؤں مکمل طور پر تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔افغان ذرائع ابلاغ پرتصاویر میں مکانوں کو دیکھاجاسکتاہے جوملبےکے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں  جاری  ہیں ۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کابھی  خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دور دراز پہاڑی علاقوں سے بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ مکمل تفصیلات سامنے آنے میں وقت لگے گا۔

یورپین میڈی ٹرینین سیزمالوجیکل سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے تقریباً 500 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے ۔ افغانستان کے علاوہ  پاکستان اور انڈیا تک اس کے اثرات پہنچے۔ لیکن پاکستان میں زلزلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک تھی جو زمین میں 51 کلومیٹر گہرائی پر شروع ہوا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ  کیا کہ  افغانستان ایسے خطے میں موجود ہے جہاں زمین کی تہہ میں کئی فالٹ لائنز موجود ہیں جن میں چمن فالٹ لائن، ہری رد فالٹ لائن، وسطی بدخشاں فالٹ لائن اور درواز فالٹ لائن شامل ہیں۔اسی وجہ سے افغانستان میں زلزلوں کی وجہ سے کافی تباہی ہوتی ہے ۔

افغان طالبان کے امیر ملاہبت اللہ اخونزادہ نے عالمی برادری اور امدادی تنظیموں سے افغانستان میں متاثرین زلزلہ کی بھر پور مدد کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا  کہ تمام وزارتوں،گورنرز اور اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

افغانستان میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے امدادی مشن  نے متعلقہ خیراتی اداروں سے زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ادارے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات سمیت دیگر سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کو زلزلے کی تباہی کا ایک ایسے وقت سامنا ہے جب بین الاقوامی برادری اس جنگ زدہ ملک کو اس کے حال پر چھوڑ چکی ہے۔ طالبان اقتدار میں ہیں لیکن عالمی رہنما ان پر بھروسہ نہیں کرتے۔ اقوام متحدہ اور کچھ دیگر امدادی ادارے بھوک اور غربت کے شکار افغان شہریوں کی مدد کر رہے ہیں لیکن یہ امداد 38 ملین افراد کے اس ملک کے لیے ناکافی ہے۔

6 thoughts on “افغانستان میں زلزلے سے تباہی،ہمسایہ ملکوں کی جانب سے امداد

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/06/23/افغانستان-میں-زلزلے-سے-تباہی،ہمسایہ-م/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/23/افغانستان-میں-زلزلے-سے-تباہی،ہمسایہ-م/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you will find 98924 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/23/افغانستان-میں-زلزلے-سے-تباہی،ہمسایہ-م/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/06/23/افغانستان-میں-زلزلے-سے-تباہی،ہمسایہ-م/ […]

  5. … [Trackback]

    […] There you will find 47070 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/23/افغانستان-میں-زلزلے-سے-تباہی،ہمسایہ-م/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/06/23/افغانستان-میں-زلزلے-سے-تباہی،ہمسایہ-م/ […]

Comments are closed.