پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ، چین اور پاکستان میں تقریبات

Spread the love

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر گریٹ ہال آف دی پیپل میں ستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کا اہتمام وزارت قومی دفاع کی جانب سے کیا گیا تھا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے تقریب میں شرکت کی۔پیپلزلبریشن کا قیام یکم اگست 1927 کو عمل میں لیا گیا تھا۔

چینی وزیر دفاع وی فینگھ نے پیپلز لبریشن آرمی کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل کی جانب سے تہوار کی مبارکباد دی ۔ چینی وزیر دفاع نے سابق فوجیوں اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عوام کی مسلح افواج اور فوج کے رول ماڈل کے نمائندوں کی ترقی میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے دفاع سے متعلق سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت کے محاذ پر اپنے آپ کو وقف کرنے والے لوگوں کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں، حکومتوں اور عوامی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کے قومی دفاع اور مسلح افواج کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں انتھک تعاون کیا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے عوامی مسلح افواج ہے ۔ گزشتہ 95 سالوں میں سی پی سی کی مضبوط قیادت میں عوامی فوج نے قومی آزادی کو حاصل کرنے، چینی عوام کی آزادی اور ملک کو خوشحال اور مضبوط بنانے میں انمٹ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چینی وزیر دفاع وی فینگھ کا کہنا تھا کہ پی ایل اے نے ملک کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے، اور دنیا میں امن و سکون کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے فوج کو مضبوط بنانے اور قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید کاری کو تیز کرنے کے بارے میں شی جن پنگ کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔

 وزیر دفاع نے قومی دفاع اور طاقتور مسلح افواج کی تعمیر کی کوششوں پر بھی زور دیا ۔ جو چین کے بین الاقوامی موقف کے مطابق ہے اور اس کی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔ اس طرح چینی قوم کی عظیم تجدید کو محسوس کرنے کے لیے اسٹریٹجک تعاون فراہم کرتا ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ایئرچیف ظہیراحمد بابرسندھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدخان نیازی نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر اور چینی سفارت خانے کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

چینی سفیر نونگ رونگ کا تقریب سے خطاب

چینی سفیر نونگ رونگ نے تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین میں برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ پاک چین مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا ہے، یہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیش رفت ہے۔

چینی سفیر نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کے لیے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تقریب سے خطاب

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی گہری ہیں۔ انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل اے اور پاک آرمی برادرز ان آرمز ثابت ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات گہرے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں ۔ ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

7 thoughts on “پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ، چین اور پاکستان میں تقریبات

  1. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/پیپلز-لبریشن-آرمی-کی-95-ویں-سالگرہ،-چین-ا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/پیپلز-لبریشن-آرمی-کی-95-ویں-سالگرہ،-چین-ا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/پیپلز-لبریشن-آرمی-کی-95-ویں-سالگرہ،-چین-ا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] There you will find 41749 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/پیپلز-لبریشن-آرمی-کی-95-ویں-سالگرہ،-چین-ا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Here you will find 48330 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/پیپلز-لبریشن-آرمی-کی-95-ویں-سالگرہ،-چین-ا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/پیپلز-لبریشن-آرمی-کی-95-ویں-سالگرہ،-چین-ا/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/01/پیپلز-لبریشن-آرمی-کی-95-ویں-سالگرہ،-چین-ا/ […]

Comments are closed.