اسلام آباد ہائی کورٹ،سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی،سینئر صحافی حامد میر عدالت میں پیش ہوئے اور بطور عدالتی معاون رپورٹ جمع کرائی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے استفسار کیاکہ کیا تمام عدالتی معاونین نے رپورٹ جمع کرا دی ہے؟ جس پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کچھ عدالتی معاونین نے اپنی رپورٹ جمع کرانے کے لئے وقت مانگا ہے،عدالتی معاون فریحہ عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انفارمیشن تک جتنی رسائی ہو گی اتنا ہی معاشرہ بھی بہتر ہو گا، آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کو سامنے رکھ کر دیکھیں تو تین چار چیزیں اہم ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر نہیں ہونی چاہیے، اگر فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہو گا تو کچھ نہیں ہو گا، اس لیے معلومات تک رسائی ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

2 thoughts on “اسلام آباد ہائی کورٹ،سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب

  1. Algunos programas detectarán la información de grabación de la pantalla y no podrán tomar una captura de pantalla del teléfono móvil. En este caso, el monitoreo remoto se puede usar para ver el contenido de la pantalla de otro teléfono móvil.

  2. Wow, marvelous weblog structure! How long have you been blogging for?

    you make running a blog glance easy. The total glance of your site is fantastic, let alone the
    content! You can see similar here najlepszy sklep

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے