پاکستان منرلز سمٹ- ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ

Spread the love

زمین کی گہرائیوں سے چمکتے ہوئے خزانے ، پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں ۔ حکومت اور آرمی چیف کی کاوشوں سے پاکستان معاشی چیلنجوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر  گامزن ہونے جا رہا ہے۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے قیام کا مقصد  معاشی چیلنجوں سے نمٹنا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

گرین پاکستان اور آئی ٹی  کے کامیاب انعقاد کے بعد” پاکستان منرلز سمٹ” کا انعقاد یکم اگست کو اسلام آباد  میں کیا جارہا ہے جس کا اولین ہدف پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔سیمینار میں وزیراعظم پاکستان مہمان خصوصی جبکہ چیف آف آرمی سٹاف گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

سر زمین پاکستان میں بے شمار دھاتی اور غیر دھاتی خزانے اور قدرتی وسائل کے بے پناہ ذخائر ہیں جن میں کوئلہ، سونا، تانبا، باکسائٹ، معدنی نمک، کرومائٹ، لوہا اوربہت سی دوسری معدنیات شامل ہیں۔ پاکستان میں اربوں ڈالر مالیت کے قیمتی دھاتی سونے کے اہم ذخائر کے علاوہ دیگر اعلیٰ قیمتی معدنی وسائل بشمول بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے کی کئی بڑی کانیں واقع ہیں۔مختلف قسم کے قیمتی معدنیات بشمول روبی، پکھراج اور زمرد کی کان کنی بھی کی جاتی ہے۔

سپیشل انویسٹمنٹ کونسل معیشت کی بحالی کیلئے پالیسی میں رہنمائی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی۔سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات وکان کنی اور دفاعی پیداوار جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔معاشی ترقی کے اس سفر سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے اور آنے والا دور پاکستان کے تابناک مستقبل کی گواہی دےگا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرک مارک برسٹو ، جو حکومت پاکستان اور بلوچستان کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی خزانوں اور معدنیات سے مالامال سرزمین ہے ۔ ریکوڈک ذخائر دنیا کے سب سے وسیع پیمانے پر دریافت کیے گئے کاپر اور گولڈ کے ذخائر ہیں۔ریکوڈک منصوبے کے تحت پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بے انتہا فروغ ملے گا۔

منیجگ ڈائریکٹر، جی ایچ پی ایل مسعود نبی کے مطابق پاکستان میں موجود بیش بہا معدنیات نا صرف کثیر تعداد میں ہیں بلکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کشش کا باعث ہیں۔معدنیات کے استعمال کو صحیح طور پر بروئے کار لانے کے لیے ہم ایک تاریخی منرل سمٹ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں ۔ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے فروغ کے لیے یہ سمٹ ایک بہت بہترین پلیٹ فارم ہو گا جس میں معدنی وسائل سے متعلق بات چیت بھی کی جائے گی۔

کنٹری منیجر ریکوڈک مائننگ کمپنی علی احسان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان یکم اگست کو پاکستان منرل سمٹ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام یہ پہلا سمٹ ہے جس میں ہمارا بھر پور تعاون موجود ہے۔

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ دنیا میں ایک خاموش انقلاب آ رہا ہے اور اس انقلاب کا گہرا تعلق نادر اور نایاب معدنیات اور ذخائر سے منسلک ہے۔