شارپ بلیڈ 2023 سنائپر مقابلہ چین اور پاک فوج کی شاندار کارکردگی

Spread the love

شارپ بلیڈ 2023 سنائپر مقابلہ چین اور پاک فوج کی شاندار کارکردگی، پاک فوج کے دو سنائپرز نے شاندار کارکردگی پر  بیسٹ اسنائپر شارپ بلیڈ ایوارڈ جیت لیا۔اٹھارہ ممالک کے چھیاسی سنائپرز میں سے صرف چار نے یہ ایوارڈ جیتا، دنیا بھر میں ہر سال کمبیٹ سنائپنگ مقابلے منعقد ہوتے ہیں ، پیپلز آرمڈ پولیس  چین کی تنظیم دوہزار انیس سے ہر سال شارپ بلیڈ مقابلہ منعقد کرواتی ہے  ، ان مقابلوں کی عالمی سطح پر پزیرائی کی جاتی ہے ، پاکستان آرمی نے ہمیشہ کی طرح ان سنائپر مقابلوں میں حصہ لیا، پاک آرمی کی سنائپر ٹیم نے پہلی بار اِن مقابلوں میں حصہ لیا جس میں آفیسرز اور فوجی جوانوں نے شرکت کی ، ایوارڈ جیتنے والوں میں  دو پاکستانی، ایک قازقستان اور ایک ازبکستان کا سپاہی شامل ہیں۔