بھارتی بحریہ اپنی ہی عوام کے لئے بوجھ بن گئی

Spread the love

بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی ، 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے ۔انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ ہر5سال میں ایک جنگی جہاز اورہر دو سال میں ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔ زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔ صرف 2014کے 7مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 8مارچ2023کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا۔ 18جنوری 2022 کوآئی این ایس رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3سیلر ز ہلاک ہوئے ۔ اکتوبر2017میں واحد بھارتی نیوکلئیر سَب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی ۔ فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔سَب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف ڈی کے جوشی کو استعفیٰ دیناپڑا تھا۔

گزشتہ 6 برسوں کے دوران پاکستان 4 مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سُراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔ بھارتی عوام بھی مودی سرکار سے سوال کر رہی ہے کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟