حکومت کا سائبر سیکورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری ریسپانس کیلئے اہم اقدام

Spread the love

پاکستان کی حکومت نے  سائبر سیکورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری ریسپانس کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا۔وفاقی کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز رولز 2023 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے 2021 میں ان رولز کی تیاری کا آغاز پیکا ایکٹ 2016 اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 کے تحت کیا ، سرٹ رولز 2023 کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز ، متعلقہ اداروں سے مکمل مشاورت کی گئی ، اس رولز کے تحت کسی بھی حکومتی ادارے، محکمے میں سائبر سیکورٹی سے متعلق معاملے پر فوری آپریشنل سہولیات و ٹیکنیکل ریسپانس فراہم کیا جاسکے گا۔امین الحق کا کہنا ہے کہ رولز کے تحت سائبر سیکورٹی حملے سے تحفظ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ رسک مینجمنٹ پروسیس کی سہولت فراہم کی جاسکے گی ۔ رولز کے تحت، نیشنل، گورنمنٹ، وفاق، صوبائی و سیکٹورل سطح پر سرٹ ٹیموں کی تشکیل دی جائے گی۔ تمام کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مؤثر آپریشن کیلئے سرٹ کونسل کا قیام کیا جائے گا، قومی و سیکٹورل سرٹس سائبر سیکیورٹی سے بچاؤ اور مؤثر ریسپانس کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔ سرٹس ٹیمیں ملک بھر میں تمام اداروں کے سائبر سیکیورٹی حملوں سے متعلق مطلوبہ اقدامات ، سہولیات اور ریسپانس کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی