بالی وڈ بھی مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی لپیٹ میں

Spread the love

مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں نے بالی وڈ کو بھی لپیٹ میں لیا ، یکے بعد دیگرے مسلمانوں اور اسلامی عقائد کے خلاف نفرت پر مبنی فلمیں بھی بنے لگیں ، سنجے پورن سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف بہتر حوریں نامی مووی بناڈالی ۔ متنازع فلم کی ریلیز پر مسلم تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل دیتے ہوئے فلم کی ریلیز کو افسوسناک، نفرت پر مبنی اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین قرار دے دیا۔ رواں سال دی کیرالا سٹوری کے نام سے فلم کی ریلیز کی گئی جس میں مسلم خواتین کی نقاب پوشی کونشانہ بنایا گیا ، مودی کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مسلم مخالف جذبات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بالی وڈ نے سترہ سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کیں