چھٹی ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان کا ایک اور اعزاز

Spread the love

آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات کی ساتویں کلاس کی طالبہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی چھٹی ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ایک سلور اور دو برانز میڈل جیت کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔

عائشہ ایاز نے  تمغے جیتنے کے علاوہ، ان مقابلوں میں مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔عائشہ ایاز سوات کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو سٹار ہیں جنہوں نے آٹھ سال کی عمر سے لگاتار سات بین الاقوامی تمغے جیتے ہیں، عائشہ ایاز دبئی میں دو بار گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں ۔عائشہ ایاز دوہزاربائیس میں تھائی لینڈ میں ایک طلائی اور ایک چاندی اور دوہزار تئیس ہیروزانٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ایک چاندی اور دو کانسی کا تمغہ حاصل کر چکی ہیں ۔