ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن،3دہشت گرد جہنم واصل

Spread the love

ڈی آئی خان کے علاقے  کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت  گرد 11 اپریل 2022 کو کولاچی میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں بھی مطلوب تھے،جس میں پانچ بہادر پولیس کانسٹیبل  شہید ہوئے تھے۔ کارروائی کے بعد دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔