پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Spread the love

بھارت اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی سے متعلق 2008 کے معاہدے کی دفعات کے مطابق کیا گیا

حکومت پاکستان نے آج پاکستان میں موجود 308 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں ہندوستان کے ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان میں 42 سویلین قیدی اور 266 ماہی گیر قید ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہندوستان نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔ بھارت کی جانب سے فہرست کے مطابق بھارت کی جیلوں میں کل 417 پاکستانی قید ہیں۔ جن میں 343 شہری قیدی اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت سے  متعلقہ سزا پوری کرنے اورقومی حیثیت کی تصدیق ہونے والے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان تمام پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرے اور وطن واپس بھیجے۔

پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی حراست میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے، جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔