پاک فوج کا قوم کو ایک اور نایاب تحفہ،16سال بعد وسطی کرم میں کوئلے کی کانوں کا افتتاح

Spread the love

پاک فوج نے قوم کو ایک اور نایاب تحفہ دے دیا ، ماضی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور اقتصادی لحاظ سے پسماندہ سمجھے جانے والے وسطی کرم موجود 170 کانوں میں سے 62 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ وسطی کرم میں 16 سال بعد پاک فوج کے تعاون سے کوئلے کی کان کا آغاز ہواہے۔

کوئلہ کان میں لگ بھگ 650 سے زائد مزدور مختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کر رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مزدوروں اور روزگارکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے تقریباً 5ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کُرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا۔2500 سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہو رہے ہیں ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابتداء میں خاصی مشکلات تھیں مگر اب مقامی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ہمارے کافی مسائل حل ہوچکے ہیں ۔علاقہ سے باہر بھی متعدد افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کی دیگر مشکلات میں بھی کافی حد تک کمی آئی ہے جس پر علاقہ مکین پاک فوج کی کاوشوں کے معترف ہیں۔